ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر سات بار وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ان حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی کہ جمعے کی صبح جنوبی اور مرکزی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں متعدد عورتوں اور بچوں سمیت اٹھارہ عام فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تقریبا چھے ماہ تک غزہ میں صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی جاری رہنے کے بعد بالآخر چند روز قبل فوری جنگ جنگ بندی کی قرار داد پاس کردی، لیکن صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ