ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کو سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر 6 بار وحشیانہ حملے کئے جن میں 62 فلسطینی شہری شہید اور 91 زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد غزہ پر تقریبا چھے ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 552 ہوگئی ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار 980 ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شہدائے غزہ کی اس تعداد میں وہ شہدا شامل نہیں ہیں جن کے جنازے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ابھی تک نہیں نکالے جاسکے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اس کے ساتھ ہی بہت سے شہدا کے جنازے سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں جنہیں غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے نہیں اٹھائے جاسکے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں دو تہائی سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ایسی حالت میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ