27 مارچ، 2024، 5:37 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85428937
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیل کے لئے اسلحے کی سپلائی پر پابندی لگائی جائے، 100 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمان کا مطالبہ

لندن – ارنا – برطانوی پارلیمان کے  دونوں ایوانوں کے 100سے زائد اراکین نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے نام مشترکہ خط میں اسرائیل کے لئے اسلحے کی سپلائی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 ارنا نے برطانوی روزنامے گارڈین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ خط لیبر پارٹی کی رکن پارلیمان محترمہ زہرا سلطانہ نے تیار کیا ہے اور اس پر برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں ہاؤس کامنس کے  107 اور ایوان بالا ہاؤس لارڈز کے 27 اراکین نے دستخط  کئے ہیں۔

 برطانوی اراکین پارلیمان نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے نام اس خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے لئے برطانوی اسلحے کی برآمدات ہرگز قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ اسرائيل برطانوی اسلحے غزہ کے عوام پر حملوں میں استعمال کرتا ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمان نے اپنے خط میں لکھا ہے  کہ آج غزہ میں اسرائیلی  فوج کا تشدد بہت ہولناک ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں برطانوی حکومت کوئی جواب  دینے میں ناکام رہی ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمان نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے نام یہ خط ایسی حالت میں لکھا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ چھے مہینے تک جاری رہنے اور دسیوں ہزار بے گناہ   فلسطینیوں کی شہادت کے بعد بالآخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کی لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس قرار داد کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .