ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے " انسٹی ٹیوٹ آف اسرائيل ڈیموکریسی" کے ذریعے کرائے گئے ایک سروے کی نتیجے میں بتایا گیا ہے 57 فیصد صیہونی سمجھتے کہ نتن یاہو کی کاکردگی بہت خراب رہی ہے۔
اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل کی سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساکنین کی اکثریت سمجھتی ہے کہ نتن یاہو اپنا عہدہ نہیں بچا پائيں گے۔
اسی سلسلے میں حکمراں لیکوڈ پارٹی کے ایک رکن ماتان کاہان نے کہا ہے کہ رفح میں کامیابی کے بارے میں نتن یاہو کی باتیں صرف فریب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نتین یاہو اور ان کی ٹیم کے افراد رفح کے بارے میں اس طرح باتیں کرتے ہیں کہ جیسے وہاں حماس کا خاتمہ ہوجائے گا اور صیہونی حکومت جنگ جیت جائے گی۔
غاصب صیہونی حکومت ایسی حالت میں رفح پر حملہ کا پروگرام بنارہی ہے کہ حتی اس کے مغربی اتحادی بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں جبکہ غزہ پر گزشتہ چھے مہینے سے جاری جارحیت میں ایک لاکھ چھے ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید اور زخمی کردینے کے باجود یہ غاصب حکومت اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔
آپ کا تبصرہ