ارنا کے نامہ نگار کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعل ہنیہ آج منگل کو دو پہر بعد ایک وفد لے کر تہران پہنچے۔
حماس کے پولٹ بیورو کے چیف اسماعیل ہنیہ کا تہران پہنچنے پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے کمپلیکس میں سرکاری استقبال کی تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذکرات کا آغاز ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ملاقات میں غزہ اور غرب اردن کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت شروع ہونے کے بعد گزشتہ 6 مہینے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے حملے بند کرانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کے لئے انتھک سفارتی کوششیں انجام دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ