ارنا نے پیر کی رات " العربیہ انگریزی"کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ اب بند ہونی چاہئے ۔
انھوں نے کہا کہ بقول ان کے جنوبی اسرائيل میں حماس کا قتل عام غم انگیز ترین واقعہ تھا جو اب تک انھوں نے دیکھا ہے ۔
ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرکے کہا کہ اب تمہیں یہ جنگ ختم کردینی چاہئے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ باتیں " اسرائيل ہیوم" نامی صیہونی اخبار سے انٹرویو میں کہی ہیں ۔ اس اخبار نے ٹرمپ کے انٹرویو کا ویڈیو بھی اپنی سائٹ پر جاری کیا ہے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی ایک امریکی ٹی وی چینل سے انٹرویو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے غزہ کی جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں ہوتے تو یہ جنگ نہ ہوتی ۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزير اعظم نتین یاہو سے غزہ کی جنگ بند کرنے کی تازہ اپیل ایسی حالت میں کی ہے کہ بالآخر تقریبا چھے ماہ بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر پچیس مارچ کو غزہ میں فوری طور پر پائیدار جنگ بندی کی قرار داد پاس کردی۔
آپ کا تبصرہ