25 مارچ، 2024، 12:16 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85426750
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونی فوج کا خانیونس کے 2 اسپتالوں کا محاصرہ

تہران (ارنا) فلسطینی ہلال احمر نے اتوار کی شب بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے جنوب میں واقع خانیونس شہر میں الامل اور ناصر اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  ہلال احمر نے مزید بتایا کہ صیہونی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ میں خانیونس شہر کے الامل اور ناصر اسپتال کے قریب پہنچیں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جسکے بعد تنظیم کا الامل اسپتال میں اپنے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

چند روز قبل صیہونی فوج نے شفا اسپتال پر حملہ اور ہولناک قتل عام کیا ہے۔

عینی شاہدین نے اسپتال کے کمپائونڈ میں پھانسیوں، پناہ گزینوں کی گرفتاریوں اور نقل مکانی اور شفا اسپتال میں فلسطینیوں کے خلاف دیگر غیر انسانی کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .