قم کے عوام اور زائرین نے کل رات 12 بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں جمع ہو کر صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم پر سنجیدہ اقدام کریں۔
غزہ کے شفا ہسپتال اور اس کے کمپائونڈ میں مریضوں، طبی عملے اور وہاں پناہ لینے والے فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے صیہونی دہشت گرد فوج کے غیر انسانی محاصرے میں ہیں۔ صیہونی حکومت اس محاصرے میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور جرائم کی سیاہ فہرست کی تاریخ میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کر دیا ہے۔
اس ہسپتال میں قید فلسطینی خواتین پر تشدد، بے حرمتی اور قتل کے حوالے سے چونکا دینے والی اور ہولناک خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ