روس، ہندوستان، آذربائيجان، تاجیکستان اور بلاروس کے سربراہوں کی صدر رئیسی کو مبارک باد

تہران-ارنا- روس، ہندوستان، آذربائيجان، تاجیکستان اور بلاروس کے سربراہوں نے الگ الگ پیغامات میں، نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

روس، آذربائيجان، تاجیکستان اور بلاروس کے صدور اور ہندوستان کے وزير اعظم نے الگ الگ پیغامات میں نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ نئے سال میں دونوں ملکوں کے مفادات میں باہمی تعلقات میں زيادہ سے زیادہ فروغ آئے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .