24 مارچ، 2024، 2:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85426068
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کا وفد کابل کا دورہ کرے گا، اعتماد بحالی کی سمت قدم

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کی وزارت تجارت کا ایک وفد افغانستان کا دورہ کرنے والا ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے سرحدوں پر بد امنی اور اسی طرح حالیہ فوجی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمد و رفت اور باہمی تجارت متاثر ہوئي ہے۔

رپورٹوں کے مطابق پاکستان و افغانستان کے درمیان بار بار سرحدی جھڑپوں کی وجہ سے سرحدی گزرگاہوں میں آمد و رفت متاثر ہوئي ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان حالات ميں پاکستان و افغانستان کے سفارتی تعلقات کو تو نقصان پہنچا ہی اس کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کی باہمی تجارت پر بھی کاری ضرب لگی ہے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب اسلام آباد میں افغان سفارت خانہ کے ذمہ دار نے دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ کے بعد افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی تاکہ کشیدگي کم کی جا سکے۔

سردار احمد شکیب نے آصف علی خان درانی سے ملاقات کے بعد، کابل گئے اور وہاں افغان وزارت خارجہ کے سربراہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور تازہ رپورٹ پیش کی۔

اب پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارت تجارت سے ایک اعلی وفد پیر کے روز کابل کا دورہ کرے گا جس کے دوران افغانستان کے مختلف فوجی و سول شعبوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

محمد زبیر موتی والا نے پاکستانی وفد کے اس دورے کو اعتماد کی بحالی کی سمت اٹھایا جانے والا ایک قدم قرار دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کو بغیر روکاٹ کے جاری رہنے کا یقین حاصل کیا جائے گا۔

افغانستان کی وزارت تجارت کے ترجمان آخوندزادہ عبد السلام نے پاکستان کے اس وفد کے دورے کی تصدیق کی ہے اور اسلام آباد پر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو پیچیدہ بنانے کا الزام عائد کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .