22 مارچ، 2024، 11:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85424846
T T
0 Persons

لیبلز

ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ/ 40 سے زائد لوگ ہلاک ، 100 زخمی

تہران-ارنا- ماسکو کے قریب کروکوس شہر میں ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے میں 40 لوگ ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہيں۔

جمعہ کی رات موصولہ خبروں کے مطابق کروکوس کے سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملہ تین حملہ آوروں نے کیا جو فوجی وردی پہنے تھے۔

ایک عینی شاہد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور گولے پھینکے جس سے ہال میں آگ لگ گئي اور بہت سے لوگ فائرنگ کی وجہ سے زمین پر لیٹ گئے اور اسی طرح سے ہال سے نکلنے کی کوشش کی جس میں کچھ لوگ کامیاب ہوئے تاہم تقریبا 100 لوگ ہال کے اندر ہی پھنس گئے۔

ماسکو میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فی الحال 50 امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گيا ہے اور اب تک فائر بریگیڈ کے عملے نے 100 کے قریب لوگوں کو ہال سے باہر نکال لیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .