برطانیہ اور آسٹریلیا نے آج جمعہ کے روز ایسے عالم میں کہ جب جنگ روکنے کے لئے صیہونی حکومت پر عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ و دفاع کی نشست کے بعد فریقین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امداد کی ترسیل اور قیدیوں کی رہائي کے لئے فوری طور پر غزہ کی جنگ روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اسی طرح رفح میں صیہونی فوج کی کارروائي کے عام شہریوں پر ممکنہ تباہ اثرات کی جانب سے تشویش ظاہر کی ہے۔
صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ رفح حماس کی اصل اور آخری پناہ گاہ ہے اور ایسے حالات میں کہ اس علاقے میں بھکمری پھیل رہی ہے، صیہونی حکومت جنوبی غزہ کے اس شہر پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ