22 مارچ، 2024، 10:25 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85424366
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کی کوئي بات نہيں، روس

نیویارک-ارنا- اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی قرارداد کے مسودے اور رواں ہفتے کے آخر تک اس پر ووٹنگ کے امکان کے بارے میں کہا ہے کہ " اس قرارداد میں جنگ بندی کا کوئي مطالبہ تھا نہ ہے" لیکن " در حقیقت اس میں رفح میں اسرائيل کی فوجی کارروائي کو گرین سگنل دیا گیا ہے۔"

دیمتری پولیانسکی نے مقامی وقت کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہا: امریکہ حقیقی طور پر غزہ میں جنگ بندی کا خواہاں نہیں ہے اور اس نے اسرائيل کو اس بات کا پورا اختیار دیا ہے کہ وہ " فلسطینیوں کے ساتھ مسئلے کو حل کرے"

انہوں نے مزید کہا: واشنگٹن کے بے بنیاد تخیلات کے جال میں نہيں پھنسنا چاہیے۔ امریکہ کو اب بھی حقیقی جنگ بندی میں دلچسپی نہيں ہے اور وہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ مشرق وسطی میں اس کا سب سے قریبی حلیف اپنے مسائل فلسطینیوں کے ساتھ حل کر لے۔"

انہوں نے زور دے کہا: " اس قرارداد میں جنگ بندی کا کوئي مطالبہ تھا نہ ہے" لیکن " در حقیقت اس میں رفح میں اسرائيل کی فوجی کارروائي کو گرین سگنل دیا گیا ہے۔"

واضح رہے سفارتی ذرائع نے بتایا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی قرارداد کا مسودہ رواں ہفتے کے آخر تک سلامتی کونسل میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس مسودے میں کئي بار اصلاح بھی کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس قرارداد میں  تمام قیدیوں کی رہائي کے بدلے غزہ میں فوری اور پائيدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ قرارداد کی منظوری کو  یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہيں لیکن روس نے ماضی میں ویٹو کی دھمکی دی ہے۔

امریکہ ایسے حالات میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ جب اس نے جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی کئي قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے۔

امریکہ نے 20 فروی کو الجزائر کی طرف سے پیش ہونے والی جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ۔ اس قرارداد کو سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ووٹ ملے تھے۔

یہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو تیسری بار ویٹو کیا گيا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز مصر کے دورے سے قبل کہا ہے کہ انہيں امریکی قرارداد کی مختلف ملکوں کی طرف سے حمایت کی کافی امید ہے۔

انہوں نے سعودی ٹی وی چینل الحدث سے ایک گفتگو میں مزید کہا: "یقینی طور پر ہم اپنے دفاع کے لئے اسرائیل کے حق میں اس کے ساتھ کھڑے ہيں تاکہ یہ اطمینان ہو جائے کہ 7 اکتوبر کے حملوں کا اعادہ نہيں ہوگا لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ عام شہریوں کو جو خطرے میں ہیں اور بہت بری طرح سے تکلیف میں ہیں، ترجیح دی جائے، ان کا تحفظ کیا جائے اور انہيں انسان دوستانہ امداد دی جائے۔ "

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .