صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر خاموش رہنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الشفاء اسپتال  پر صیہونی فوج کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ میں اب تک 31923 فلسطینی شہری شہید اور 74096 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے 72 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

انہوں نے کہا ہے: آج کل ایک دردناک خبر یہ ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے الشفاء اسپتال کا مسلسل چوتھے روز بھی محاصرہ جاری رکھا۔ صیہونی فوجیوں نے الشفاء اسپتال کو دھماکے سے اڑا دیا اور اسے پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے۔

عالمی برداری کی نظروں کے سامنے اتنے بھیانک اور کھلے جرائم کو بیان کرنے سے تاریخ کی زبان بھی قاصر ہے۔

انہوں نے کہا: اتنی درندگي پر خاموش رہنے اور اس کی حمایت کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور عالمی برادری کو امریکہ اور صیہونی حکومت کے پنجوں سے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو رہا کرانے کے لئے فوری قدم اٹھانا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .