21 مارچ، 2024، 12:08 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85423797
T T
0 Persons

لیبلز

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے سامنے صیہونی حکومت بے بس

تہران-ارنا- شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے صیہونی حکومت پوری طرح سے بے بس نظر آ رہی ہے ۔

صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسکول کھلنے والے ہیں جس کے پیش  نظر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو مقامی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اسرائيل ہیوم نے بتایا ہےکہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز، شمالی مقبوضہ فلسطین کے مقامی حکام سے ملاقات کی اور نئے تعلیمی سال اور اسکولوں کو دیر میں کھولے جانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں نیتن یاہو نے مقامی حکام کے ساتھ اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ اس علاقے کی کالونیوں میں رہنے والوں کے ہوٹل میں قیام کی مدت جولائي کے بعد تک بڑھا دی جائے۔

اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے: گزشتہ ایام میں کالونیوں کے رہنے والوں کے ہوٹل میں قیام کے لئے زيادہ بجٹ کے انتظام کی بھی تیاری کی گئي ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ستمبر میں ان علاقوں میں تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہوتا تو پھر وہاں کے رہنے والوں کے ہوٹل میں قیام کے لئے مزيد بجٹ کی ضرورت پڑے گي۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .