اس سے قبل فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے بھی بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں دو سال سے کم عمر کے ہر تین بچوں میں سے ایک غذائی قلت کا شکار ہے۔
الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، UNRWA نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوشیار کیا ہے کہ غزہ کے بچوں میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور علاقے پر قحط کا سایہ ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 10 لاکھ 700 ہزار بے گھر افراد ہیں، جنہیں زندہ رہنے کے لیے بنیادی وسائل کی کمی، قحط اورجارحانہ اقدامات کا سامنا ہے جبکہ شمالی غزہ میں پاؤڈر دودھ کی کمی کے باعث ہزاروں بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ