18 مارچ، 2024، 12:52 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85421806
T T
0 Persons

لیبلز

پیوٹن 5 ویں بار روس کے صدر منتخب

18 مارچ، 2024، 12:52 PM
News ID: 85421806
پیوٹن 5 ویں بار روس کے صدر منتخب

ماسکو (ارنا) روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن 8 ویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے 5 ویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

ماسکو سے ارنا  کی نامہ نگار کے مطابق، روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ الا پامفیلوا نے پیر 18 مارچ 2024 کو روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ 87,100,000 سے زیادہ روسیوں نے پولنگ میں شرکت کی۔ اس دفعہ ٹرن آوٹ ٪77.44 رہا جو جدید روس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

الا پامفیلوا نے بتایا کہ صدارتی انتخابات بہت اچھے اور شفاف طریقے سے ہوئے، عوام کی شرکت بہت زیادہ اور بے مثال تھی، اور پیوٹن نے فیصلہ کن اور بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی۔

انکا کہنا تھا کہ روس کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی بیرون ملک سے کوششیں ناکام ہوئیں اور نتائج پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .