وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی سیاسی، اقتصادی، فوجی، مالی، قانونی اور بین الاقوامی حمایت کرنا، جو مسلمہ طور پر ناجائز ریاست ہے اور اس پر دہشت گردی ، جنگی جرائم، نسل کشی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزمات ہیں عائد ہین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی نیز عالمی سیاست کے میدان میں غیر جمہوری اور آمرارنہ رویوں کی کھلی مثال ہے۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے عالمی ڈکٹیٹر خود کو جمہوریت ، انسانی حقوق اور عالمی امن و سلامتی درد رکھنے والا ظاہر کرکے، دوسروں کو سبق نہیں پڑھا سکتے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب کہ عالمی رائے عامہ غزہ میں صیہونیوں کے ریکارڈ توڑ جرائم پر ناراض ہے اور وہ ان جرائم اور نسل کشی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عالمی امن و سلامتی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی حمایت کے جھوٹے دعویدار، دنیا کے سب سے سلامتی کے ادارے، سلامتی کونسل میں، ہر قسم کے قانونی اور انتظامی فیصلوں میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ