17 مارچ، 2024، 2:41 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85420987
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی نیشنل آئل کمپنی، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پٹرولیم معاہدے پر دستخط

تہران (ارنا) ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے 6 آئل فیلڈز کی اپ اسٹریم کے 13 بلین ڈالر کی لاگت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت آئل کی پیداواری صلاحیت میں 400,000 بیرل کا اضافہ کیا جائے گا جسکی سالانہ آمدنی 15 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

ارنا کے اکنامک رپورٹر کے مطابق، 13 بلین ڈالر مالیت کے 6 آئل فیلڈز کی اپ اسٹریم معاہدوں پر دستخط کی تقریب نائب صدر، پٹرولیم منسٹر کے ڈپٹی اور نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

آزادگان فیلڈ جس میں تقریباً 32 بلین بیرل خام تیل موجود ہے اور یہ دنیا کی بہت بڑی فیلڈز میں سے ایک ہے اس منصوبے میں شامل ہے۔  

مذکورہ معاہدے سے تیل کی پیداوار میں 400,000 بیرل اضافہ ہوگا اور تیل کی یومیہ پیداوار  620,000 بیرل تک پہنچ جائے گی جسکی سالانہ آمدنی 15 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .