المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق، یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس حوالے سے کہا کہ ہم جنگ کے نئے اصول قائم کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کریں گے جس کے لیے امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے پیروکاروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
العاطفی نے واضح کیا کہ یمنی جنگجو اور جارح نہیں ہیں لیکن غزہ میں ہونے والے وحشیانہ جرائم نے یمنی قوم سمیت دنیا کی آزاد اقوام کو ان جرائم کے خلاف اپنے موقف کا اعلان کرنے پر مجبور کیا۔ یمن کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ اور اس کی بحری ناکہ بندی ایک خود مختار ملک کا قومی، اسلامی اور انسانی فیصلہ ہے۔
آپ کا تبصرہ