صیہونی حکومت کو خواتین سے متعلق کسی بھی عالمی ادارے میں رکنیت کا حق نہيں، ترجمان وزارت خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 مہینوں کے دوران 9 ہزار خواتین اور 12500 بچوں کا قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق کسی بھی بین الاقوامی ادارے یا تنظیم میں باقی رہنے کا کوئي حق نہيں ہے ۔

ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے: اقوام متحدہ سے وابستہ آنروا ایجنسی نے بتا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے کم سے کم 165 اہل کار صیہونی حملوں میں مارے گئے ہيں، اب تک اسکول جیسے آنروا کے 150 سنٹر بمباری کا شکار ہو چکے ہيں جن میں سے کچھ تو پوری طرح سے تباہ ہو گئے ہیں اور پناہ گاہ میں تلاش میں 400 سے زائد فلسطینی اقوام متحدہ کے کیمپوں میں مارے جا چکے ہيں۔

انہوں کہا: جو حکومت انسان دوستانہ اداروں، ان کے مشن بلکہ ان کے کارکنوں کی جان تک کی پروا نہيں کرتی اور گزشتہ 5 مہینوں کے دوران 9 ہزار خواتین اور 12500 بچوں کا قتل  کر چکی ہے اسے انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق کسی بھی بین الاقوامی ادارے یا تنظیم میں باقی رہنے کا کوئي حق نہيں ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .