14 مارچ، 2024، 4:06 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85418665
T T
0 Persons

لیبلز

جنگ بندی، بچوں اور بے گھروں کے تحفظ کا سب سے اچھا طریقہ، یونیسیف

تہران-ارنا- یونیسف نے غزہ میں فوی جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کی جان کے تحفظ اور بے گھروں کے غموں کے مداوا کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔

یونیسیف نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے : غزہ میں 17 لاکھ پناہ گزیں موجود ہيں جنہيں بھکمری کے خطرے کا سامنا ہے اور وہ اپنی جان بچانے کے لئے جد و جہد کر رہے ہيں۔

بیان میں کہا گیا ہے: غزہ پٹی کے شمال میں ہزاروں بچے خشک دودھ نہ ہونے کی وجہ سے سنجیدہ خطرے میں ہیں۔

یہ بیان ایسے حالات میں جاری کیا گیا ہے کہ جب غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کر بتایا ہے کہ خشک دودھ نہ ہونے وار غذائی قلت کی وجہ سے شمالی غزہ پٹی میں 27 بچے شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا  ہے کہ ہم بچوں کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظيموں اور اداروں سے اپیل کرتے ہيں کہ وہ شمالی غزہ پٹی کے بچوں کے لئے خشک شیر کا انتظام کریں۔

فلسطینی ذرائع کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 31 ہزار 272 فلسطینی صیہونی جارحیت کا شکار ہو چکے ہيں جبکہ 73024 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .