14 مارچ، 2024، 3:02 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85418618
T T
0 Persons

لیبلز

میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشقوں کے دوران بحری قزاقوں کے مقابلہ کی پریکٹس

تہران/ ارنا- میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشقوں کے دوران ایران، روس اور چین کے بحری کمانڈو یونٹ نے ایک تجارتی جہاز کو بحری قزاقوں سے چھڑانے کی مشق کی۔

اس دوران بحیرہ عمان کے کنٹرول سینٹر کو ایک ہنگامی فرضی کال کی گئی جس کے بعد ایرانی بحریہ کے ایس ایچ 3 ڈی ہیلی کپٹر نے اڑان بھری اور اس جہاز کو سگنل کے ذریعے ڈھونڈ نکالا جس پر فرضی بحری قزاقوں نے قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد ایران کے سہند ڈسٹرائر بحری جہاز نے دیگر جنگی جہازوں کو رہا کرنے کے آپریشن کا حکم دیا۔

اس آپریشن میں ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈوز نے چین اور روس کے کمانڈو یونٹ کے ساتھ ریپل آپریشن کرکے جہاز کو واپس اپنے قبضے میں لیا اور بحری قزاقوں کو گرفتار کرکے جہاز کو بندرگاہ میں منتقل کردیا۔

اس آپریشن کے دوران زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد پہنچانے کی بھی مشقیں کی گئیں

قابل ذکر ہے کہ اس سال ان مشقوں کا سلوگن امن و استحکام کے لئے اتحاد مقرر کیا گیا ہے۔

یہ مشقیں  بحر ہند کے شمال مین 17 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہیں اور گزشتہ منگل کو شروع ہوئی تھیں اور جمعے تک جاری رہیں گی۔

ان مشقوں کا اصل ہدف عالمی اور علاقائی قیام امن کے لئے یکجہتی قرار دیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .