14 مارچ، 2024، 1:10 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85418531
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی شہریوں کو حفاظت فراہم کرنے کے لئے ایران کے قدرداں ہیں: اسلام آباد

اسلام آباد/ ارنا- اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے ایران کے انٹیلی جنس کارکنوں کی کارروائی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا شدہ تین پاکستانی شہریوں کی رہائی کا خير مقدم کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ان شہریوں کی رہائی اور پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی حفاظت کے لئے ایران کے اقدامات کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لئے موثر اور مسلسل تعاون کر رہا ہے اور پاکستان کو غیرقانونی معاملات سے نمٹنے میں ایران کی صلاحیت پر بھرپور یقین ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصے قبل پاکستان اور ایران کے تعاون سے انسانی اسمگلروں کے ایک کارٹل کو ختم کیا گیا تھا۔ ان اسمگلروں نے چار پاکستانی اور دو افغان شہریوں کو اغوا کرلیا تھا جنہیں ایران کے انٹیلی جنس کے کارکنوں نے رہا اور اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اس کے علاوہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں نئے وزیر اعظم کے بیان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی سیاسی بلاک میں شامل نہیں ہوگا تاہم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ پاکستان امن اور تعاون کی پالیسی پر کاربند ہے۔

ممتاز زہرا نے غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز انروا کے امدادی مرکز پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل سے غزہ اور غرب اردن میں جرائم کے لئے صیہونی حکومت کو جوابدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .