14 مارچ، 2024، 9:42 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85418277
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ نے ایران سے حوثیوں پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے، فنانشل ٹائمز

تہران/ ارنا: فنانشل ٹائمز کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ ان کے بقول یمن کے حوثیوں پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے، بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کو بند کروائے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ پیغام عمانی عہدے داروں کے ذریعے تہران کو منتقل کیا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی حکومت بیک وقت سفارتی اور فوجی ذرائع کی مدد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے کھلے عام صیہونی حکومت کی حمایت کرکے علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے اور صیہونی حکومت کو اپنے وحشیانہ حملوں سے باز رکھنے کے بجائے یمن کے محاذ پر بھی جنگ چھیڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہیں گے تب تک صیہونی، امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .