رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں قرائت قرآن کریم کی محفل کا انعقاد

تہران/ ارنا- ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں سالانہ قرآنی محفل کا اب سے کچھ دیر قبل آغاز ہوگیا ہے۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی ہے۔

پروگرام کے آغاز میں سن 2015 میں سرزمین منا میں شہید ہونے والے قرائت قرآن کے عالمی چیمپیئن محسن حاجی حسنی کارگر کی یاد بھی تازہ کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ محفل ہر سال ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن منعقد کی جاتی ہے جس میں ایران کے مشہور قاریان و حافظان کلام پاک شرکت کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .