رپورٹ کے مطابق، مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کے موقع پر آبادکاروں کو صیہونی فوجیوں کی مکمل حفاظت حاصل تھی۔
دوسری جانب فلسطینی اسیروں کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ رات غرب اردن میں 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں کئی ایسے فلسطینی تھے جنہیں تھوڑے عرصے قبل ہی صیہونی قید سے رہائی ملی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے غرب اردن میں 7 ہزار 530 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ تل ابیب کو ایک اور فلسطینی انتفاضہ کی جانب سے بری طرح خوف لاحق ہے۔
ادھر بعض ذرائع نے بتایا ہے مسجد الاقصی کے معاملے پر صیہونی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سیکورٹی کے مابین اختلاف ہوگیا ہے۔
نتن یاہو نے شاباک جاسوسی ادارے کی تجویز پر فیصلہ کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے دوران مسجد الاقصی پر فوجیوں کے حملے کا فیصلہ صرف ان کے ہاتھ میں ہوگا جس پر بن گویر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ