یہ اجلاس گزشتہ 22 جنوری کو شروع ہوئے تھے اور رواں سال 13 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ان اجلاس کو 3 حصوں میں بانٹا گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران 18 مارچ سے 29 مارچ تک اور 13 مئی سے 24 مئی تک ان بین الاقوامی اجلاس کی سربراہی کرے گا جس کے 64 ممالک رکن ہیں اور اس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ان اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور شدہ موضوعات من جملہ چند فریقی تخفیف اسلحہ معاہدوں، ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، ماحولیاتی تباہی پھیلانے والے اقدامات کی روک تھام، سمندروں کی تہہ پر ایٹمی یا دیگر عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تنصیب۔ کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام اور ایٹمی تجربات پر پابندی کے معاہدے پر غور کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے اجلاس میں ایٹمی دوڑ کو روکنے کے طریقہ کار، ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، ایٹمی جنگ کو روکنے، خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی، ایٹمی ہتھیار سے پاک ممالک کو جوہری طاقتوں کے انتباہات سے بچانے کی ضمانت فراہم کرنا اور جدید ریڈیائی ہتھیاروں کے روک تھام پر بحث و گفتگو کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ