رمضان المبارک کے آغاز پر مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے خصوصی حفاظتی اقدامات

تہران (ارنا) صہیونی آرمی ریڈیو نے آج بروز اتوار، رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر مغربی کنارے میں سخت حفاظتی اقدامات لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں 24 بٹالین، 20 کمپنیاں اور 2 خصوصی یونٹ تعینات کیے جائیں گے۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اعلان کیا کہ مغربی کنارے میں صہیونی بستیوں کے مکینوں کے 5 ہزار ریزرو فوجی بھی اس علاقے میں تعینات کیے جائیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران کل 15 ہزار صہیونی فوجی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تعینات رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .