سیستان و بلوچستان کے 30 دیہاتوں کو ریلیف، ہلال احمر ایران

تہران (ارنا) ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق سیستان و بلوچستان میں سیلاب سے محصور 30 دیہاتوں کے 59 ہزار افراد کو امداد فراہم کی گئی ہے اور 26 فروری 2024 سے سیلاب متاثرین میں ہر قسم کے بنیادی اور ضروری امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

سیستان و بلوچستان میں بارشوں میں شدت اور صوبے کے جنوبی علاقوں میں سیلاب اور طغیانی آنے کے نتیجے میں اب تک 59 ہزار 287 افراد پر مشتمل 13 ہزار 951 گھرانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہلال احمر کے ریسکیورز کی کوششوں سے 1,325 خاندانوں کے 5,299 افراد کو ہنگامی رہائش مل گئی اور 102 افراد کو سیلاب سے نکالا گیا ہے۔

اب تک ہلال احمر کے 2 ریسکیو ہیلی کاپٹر 83 مرتبہ سیلاب سے محصور 30 دیہاتوں میں ضروری خدمات فراہم کر چکے ہیں اور اور ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ناقابل رسائی دیہاتوں میں 43 کارگو اور 1929 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آج (10 مارچ 2024) تک 19 ہزار سے زائد پانی کی بوتلیں، 15 ہزارروٹیاں، 10 دن اور 72 گھنٹے والے 14,500 سے زائد فوڈ پیکجز، 1,315 امدادی کیمپ، 3,171 چٹائیاں، 6,124 کمبل اور 1600 کلو گرام پلاسٹک شیٹ سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .