فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف 8 جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 85 افراد شہید اور 130 زخمی ہوگئے۔
ان شہداء سمیت غزہ میں 7 اکتوبر 2023 "الاقصیٰ طوفان" سے اب تک کی لڑائی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 45 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار 654 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے اب تک 25 افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ متاثرین میں ٪72 خواتین اور بچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ