10 مارچ، 2024، 10:28 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85413786
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے پیشاور میں دھماکہ

10 مارچ، 2024، 10:28 AM
News ID: 85413786
پاکستان کے پیشاور میں دھماکہ

اسلام آباد- ارنا- پاکستان کے شہر پیشاور میں اتوار کی صبح ایک دھماکہ ہوا ہے جس مین 2 لوگ جاں بحق اور 1 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسلام آباد سے ارنا کے مطابق پولیس نے پیشاور میں ہونے والے دھماکے میں 2 لوگوں کے مارے جانے اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ خودکش ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے ذمہ داری قبول  نہيں کی ہے تاہم گزشتہ 2 برسوں کے دوران تحریک طالبان پاکستان نے سیکوریٹی فورس کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے اکثر دھماکوں اور مسلحانہ حملوں کی ذمہ داری وہ لیتی رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .