اس پیغام میں اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم اور مسجد الاقصی کی حفاظت کے لئے فوری سیاسی، سفارتی اور قانونی کارروائیوں کی اپیل کی گئی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اس پیغام میں عالم اسلام کے لیڈروں، برجستہ شخصیات اور دینی اور مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرکے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے انسانیت کی دشمن صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
ان کے اس بیان میں غزہ کے عوام تک غذا اور ادویات کی فوری ترسیل اور رہائش اور سرحدی گزرگاہوں کی بحالی کے لئے بھی صیہونی حکومت اور امریکہ پر دباؤ کے لئے کہا گیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے عالم اسلام کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف عدالتی کارروائی، تل ابیب کے جرائم سے پردہ ہٹانے اور اس جعلی حکومت کو سیاست اور سفارتی میدان میں الگ تھلگ کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔
آپ کا تبصرہ