سینیٹ، ایوان زیریں اور بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کی صوبائی پارلیمانوں میں آج صبح پاکستان کے وقت کے مطابق 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایت یافتہ محمود خان اچک زئی کے مدمقابل کھڑے ہوئے۔
آصف علی زرداری نے مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ لیے۔
شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان مین جمہوریت کا سلسلہ جاری ہے اور صدر کا انتخاب ڈیموکریٹک نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آصف علی زرداری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
آپ کا تبصرہ