عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر: قومی اقتدار اعلی کے ذریعے سے ہی قومی مفادات کا دفاع کیا جاسکتا ہے

تہران (ارنا) عسکری امور رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لینے سے ہم اس حتمی نتیجے اور یقین پر پہنچے ہیں کہ آج کی دنیا میں ظالم اور جابر طاقتیں، طاقت کی زبان کے علاوہ کوئي اور زبان نہیں سمجھتیں۔

 بریگيڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی بدولت ہماری فضائيہ نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اور پابندیوں ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم پوری جرات کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم فضائي دفاع کے میدان میں مطلوبہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ آج ہماری فضائيہ نائٹ وژن کے آلات، طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں سے لیس ہے جو فضائی دفاع کی اہم ترین ضرورت ہے۔

امیر حاتمی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ڈھٹائی کے ساتھ ویٹو کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے سے ہم اس حتمی نتیجے اور یقین پر پہنچے ہیں کہ آج کی دنیا میں ظالم اور جابر طاقتیں صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .