شہدائے غزہ کی تعداد 31 ہزار کے قریب پہنچ گئی / متاثرین میں ٪72 خواتین اور بچے شامل ہیں

تہران (ارنا) فلسطین کی وزارت صحت کے نئے اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 30,960 ہوگئی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں شہریوں کے خلاف 10 جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 82 فلسطینی شہید اور 122زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے اور گلیوں میں موجود ہیں اور قابض حکومت امدادی فورسز کو ان کی مدد کے لیے جانے کی اجازت نہیں دیتی۔
نئے متاثرین سمیت غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 30 ہزار 960 اور زخمیوں کی تعداد 72 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ٪72  خواتین اور بچے ہیں۔
امریکہ اور انگلینڈ سمیت بعض مغربی ممالک کی ملی بھگت سے صیہونی حکومت کی جاری جنگ میں غزہ کی پٹی میں انسانی حالات انتہائی نازک ہیں اور تل ابیب اس علاقے میں امداد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران بعض عرب اور مغربی ممالک نے غزہ کی پٹی کے لوگوں کے لیے بہت کم مقدار میں فضائی امداد بھیجی ہے، خاص طور پر اس خطے کے شمال میں، جو لوگوں کی وسیع ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔
یہ ایسے وقت میں ہے جب فلسطینی اور ان کے حامی فضائی امداد بھیجنے کو فلسطینی عوام کی توہین سمجھتے ہیں اور غزہ کی پٹی کی زمینی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .