سینٹکام کا یمنی ڈرون حملے کا اعتراف

تہران (ارنا) امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر (سینٹکام) نے آج یمنی فورسز کی جانب سے ایک بڑے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، سینٹکام نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی انصار اللہ نے آج بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا۔
سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے بحیرہ احمر میں انصار اللہ کے حملے کو ناکام بنا دیا اور بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں 15 یمنی ڈرون مار گرائے ہیں۔
یمنی فوج نے گزشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے عزم کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی وہ اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
یمنی افواج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں دیگر بحری جہازوں کے لیے نیوی گیشن میں کوئی مسئلہ نہیں اور انہیں مکمل سیکیورٹی حاصل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .