9 مارچ، 2024، 10:20 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85412560
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ/ غذائی قلت اور پانی کی کمی کا شکار مزید 3 بچے شہید، تعداد 23 تک پہنچ گئی

غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

غزہ ( ارنا ) فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی کے شکار افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلکس میں غذائی قلت اور پانی کی کمی وجہ سے زیرعلاج مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گيا ہے کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں 3 بچوں کی شہادت کے بعد پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .