حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ " ہادی محمود حجازی عرف حیدر" 20 سال کی عمر میں جنوبی لبنان کے بلیدا میں بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے اسی طرح اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ 21 سالہ " فضل عباس کعور عرف جواد" بھی جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے ميں بیت المقدس کے تحفظ کی راہ میں شہید ہو گئے۔
حزب اللہ کے ایک اور بیان میں بتایا گيا ہے کہ سن 1974 میں پیدا ہونے والے امین مرجی عرف فلاح بھی جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے ميں بیت المقدس کے تحفظ کی راہ میں شہید ہو گئے۔
واضح رہے حزب اللہ کے جیالوں نے 8 اکتوبر سے ہی صیہونیوں کے خلاف کارروائي شروع کر دی تھی۔
غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کی اس کارروائیوں کے بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ شمال میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اسرائيلی فوج اس کے جال میں پھنس گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ