ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے: 8 مارچ عالمی یوم خواتین ہے اور اس دن کو حقوق نسواں کے تحفظ کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کے حماقت آمیز و پست بیانات کا دن نہيں ہونا چاہیے کہ جو خواتین کو ایک استعمال کی چیز سمجھتے ہيں اور جن کا ماضی خواتین کے انسانی، ثقافتی اور سماجی حقوق کی پامالی سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: جھوٹا دعوی کرنے والے ان لوگوں کا منافقانہ چہرہ ، جنہوں نے ہزاروں بے گناہ فلسطینی خواتین و بچوں کے قتل عام کی طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہيں اور بچوں اور عورتوں کی بے رحم قاتل صیہونی حکومت کی بدوستور حمایت کر رہے ہيں، پوری دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔
کنعانی نے کہا: اس سال کا عالمی یوم خواتین، فلسطین کی شیرنی ماؤں اور معصوم بیٹوں کے نام ہے اور اسے سفاک اسرائيلی حکومت کی عالمی مذمت کا دن ہونا چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ہزاروں خواتین کے قتل اور عام شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو بھوکا رکھنے جیسے انسانیت سوز مظالم کرنے والی صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی حیثيت سے نکالنا ایک عالمی مطالبہ ہے۔
آپ کا تبصرہ