المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ صعدہ، ریمہ اور مارب میں لاکھوں یمنی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ پر جارحیت کرنے والے صیہونی دشمن کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے حامیوں پر حملوں میں شدت لانے پر زور دیا۔
ان شاندار جلوسوں کے بعد ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی حمایت میں ماہ مبارک رمضان کے دوران عوامی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
یمنی عوام نے زور دیکر کہا ہے کہ امریکی، صیہونی اور ان کے حامیوں کی بنائی گئی مصنوعات کو بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ بھی ماہ مبارک رمضان میں بدستور جاری رہے گا۔
اس بیان میں لبنانی اور عراقی استقامتی تنظیموں کی کارروائیوں کو بھی سراہا گیا ہے اور صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ