ایران کی جانب سے 50 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی تیل کی کھیپ ضبط کیے جانے کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے دعویٰ کیا: " ہم نے خوراک، ادویات ، طبی اور زرعی سامان جیسے انسانی ضروریات کو پابندیوں سے ہمیشہ مستثنیٰ رکھا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا: "ہم نے کبھی بھی ایرانی عوام کے لیے ادویات کی فراہمی کو نہیں روکا۔"
امریکی محکمہ خارجہ کے اس اعلیٰ عہدیدار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران مخالف پابندیاں عائد کرنے میں تمام مختلف امریکی حکومتوں کی پالیسی یہی ہے اور ایران سے تیل بردار ٹینکر "ایڈوانٹیج سویٹ" کو فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ