پیر حسین کولیوند نے بدھ کے روز کہا : اب تک ہماری بھیجی گئی امداد میں سے صرف 25 فیصد حصہ ہی غزہ تک پہنچ پایا ہے اور 75 فیصد امدادی سامان، مصر میں خراب ہو رہا ہے کیونکہ صیہونی حکومت انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی اجازت نہيں دے رہی ہے اور اسے بھی سزا کے حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے عالمی عدالت انصاف کے اٹارنی کو خط بھیجا ہے اور اب تک صیہونی حکومت کے 90 جرائم کے بارے میں ثبوت کے ساتھ عدالت کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: اب تک 86 ملکوں نے خط پر دستخط کئے ہيں اور جمعرات کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فلسطین پر قبضے کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس تہران میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیلاب کے بعد امدادی مہم کی تفصیلات بتائي اور کہا 470 موبائل ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہيں اور ہر طرح سے سیلاب سے متاثر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ