6 مارچ، 2024، 6:06 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85410524
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی مخالف ایک اور آپریشن، اس بار مقبوضہ بیت المقدس میں

تہران-ارنا- فلسطین میں ذرائع ابلاغ نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائي اور اس میں ایک صیہونی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نیوی یعقوب نامی علاقے میں ایک صیہونی پر چاقو سے حملہ کیا گيا۔

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ اس حملے میں وہ صیہونی زخمی ہو گيا ہے۔

اس کارروائی کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن انجام دینے والا بھاگنے میں کامیاب رہا۔

 الاقصی طوفان کے آغاز کے ساتھ ہی غرب اردن میں بھی فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کے خلاف صیہونی فوجیوں کے بھیانک جرائم کے جواب میں کارروائياں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

صیہونی مخالف ایک اور آپریشن، اس بار مقبوضہ بیت المقدس میں

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .