وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کی رات جدہ میں اسلامی تعاون تںظیم کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے ایک گفتگو میں کہا: اسلامی ملکوں سے ہمارا واضح مطالبہ یہ تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائيں، اسے سامان کی ترسیل روکی جائے اور اس حکومت سے سامان کی خریداری کا سلسلہ بھی اسلامی ممالک کی جانب سے پوری طرح سے بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا: غزہ کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی ملکوں کے بیان میں کوئي اختلاف نہيں ہے لیکن آج فلسطین کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ سیاسی بیان پر اکتفا نہ کیا جائے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: صیہونی حکومت جو خطرناک سازش کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ مقبوضہ علاقوں سے فلسطینی شناخت اور تاریخ کو ختم کر دیا جائے۔
امیر عبد اللہیان نے کہا: امریکی آج انسان دوستانہ امداد کی بات کر رہے ہيں، یہ ریاکاری ہے، امریکہ اس جنگ میں اسرائيل کے ساتھ کھڑا ہے، بلکہ جنگ کا مینیجمنٹ امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ صیہونی حکومت پر جنگي مجرم کے طور پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ