اسلامی تعاون تنظیم جنگ غزہ کے خاتمے کے لئے موثر کوشش کرے، وزیر خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم اور مرکزی مسئلہ قرار دیا اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم خاص طور پر غزہ میں انسانی المیہ کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے موثر کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد  اللہیان نے منگل کی شام جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔

انہوں نے غزہ پر توجہ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کاوشوں کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور غزہ کی صورت حال پر سخت تشویش ظاہر کی۔

وزير خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر کچھ ملکوں کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم اور مرکزی مسئلہ قرار دیا اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم خاص طور پر غزہ میں انسانی المیہ کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے موثر کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غزہ کی المناک صورت حال کے دوران جدہ کے اس اجلاس کو اہم قرار دیا اور زور دیا کہ یہ ضروری ہے کہ اجلاس میں شریک ہونے والے ملک مضبوط فیصلہ کرے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو مضبوط پیغام دیں اور اس بے رحمانہ نسل کشی کے سد باب کے لئے مضبوط قدم اٹھائيں۔

اس ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے بھی فلسطینیوں کی حمایت ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط موقف، ایران کی تجاویز اور اجلاس میں شرکت کے لئے شکریہ ادا کیا اور فلسطین کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے اقدامات کی وضاحت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .