فلسطینی مزاحمت کے اعزاز میں ایران کے سپریم لیڈر نے زیتون کا پودا لگایا

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح درخت کاری کے قومی دن اور نیچرل ریسورس ویک کے موقع پر فلسطینی عوام کی مزاحمت کے اعزاز میں زیتون کا پودا لگایا۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل ایران میں درخت کاری کے قومی دن کے موقع پر 3 پودے لگائے۔

ان پودوں میں سے ایک زیتون، دوسرا دیودار اور تیسرا پودا پھل دار درخت کا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کے اعزاز میں ایران کے سپریم لیڈر نے زیتون کا پودا لگایا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اسلام میں انسان اور فطرت کے درمیان تعلق اور فطرت کی نگہداشت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جو پودے لگائے گئے ان میں سے ایک زیتون کا پودا تھا جو دراصل فلسطین کے لوگوں کے ا‏عزاز، مظلوموں کے ساتھ ہمدردی، فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی علامت ہے۔

انہوں نے ایران میں ہونے والے الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ میں ضروری سمجھتا ہوں کہ الیکشن میں حصہ لینے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں موجودگی سے ایرانی عوام نے ایک سماجی اور تہذیبی فریضہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تقریباً ایک سال تک ایرانی قوم اور جمہوری اسلامی ایران کے دشمنوں نے کوشش کی کہ عوام کو الیکشن میں حصہ لینے سے باز رکھیں لیکن عوام نے اس سازش کا مقابلہ کیا اور دشمن کے خلاف ایک عظیم اقدام کیا اور یہ ایک جہاد تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آنے والے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کی جانب سے جو امداد اور ریلیف فراہم کی جارہی ہے اسے جاری رہنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .