ارنا کے مطابق سید مہدی سجادی نے منگل کے روز سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے آغاز سے اب تک 289 ٹیموں پر مشتمل 1,489 افراد کو یہاں بھیجا گیا ہے جنہوں نے 229 ریسکیو گاڑیوں سے صوبے کے 448 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 19 ہزار افراد پر مشتمل 4 ہزار 153 خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے اور سیلاب میں پھنسے ہوئے 102 متاثرین کو ریسکیو کرکے طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔
سیستان و بلوچستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ہلال احمر سوسائٹی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے 35 پروازیں کی ہیں۔
سیلاب زدگان میں 700 امدادی خیمے، 600 چٹائیاں، 3500 کمبل، 6500 کلو پلاسٹک شیٹ، 300 انگیٹھیاں اور 10,000 سے زائد اشیائے خوردو نوش کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
سیستان و بلوچستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہلال احمر عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔
آپ کا تبصرہ