غزہ انفارمیشن سینٹر نے ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کو غزہ میں غذائی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ واحد راہ حل، سرحدی گزرگاہوں کی بحالی اور امدادی سامان اور اشیائے خورد و نوش کے روزانہ کم از کم ایک ہزار ٹرکوں کا غزہ میں داخل ہونا ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، شمالی غزہ میں امدادی سامان کے سلسلے کو روکنے کا مطلب، 7 لاکھ فلسطینیوں کو موت کی سزا دینا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، دیر البلح میں امدادی سامان لانے والے ایک ٹرک کو میزائل سے نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں ٹرک تباہ اور آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ ٹرک کویت کی امدادی کمیٹی تکوین کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقوں کے لئے سامان لے جا رہا تھا۔
آپ کا تبصرہ