4 مارچ، 2024، 8:48 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85408156
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج عدن میں ایک اور جہاز نشانہ بنا، جارحیت کرنے والوں کے خلاف ہر آپشن میز پر ہے، یمن

تہران/ ارنا- باخبر ذرائع کے مطابق خلیج عدن میں ایک اور جہاز میزائل یا ڈرون حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ جنوب مشرقی خلیج عدن میں پیش آیا ہے۔

اس واقعے کی مزید معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ حملہ یمن کی مسلح افواج نے انجام دیا ہے۔

ادھر روئیٹرز خبررساں ادارے نے ایمبری بحری سیکورٹی کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ لائیبیریا کے پرچم کی آڑ میں کنٹینر لے جانے والے ایک اسرائیلی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ عدن سے 88 میل کے فاصلے پر جا رہا تھا۔

ایمبری نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ میزائل یا ڈرون براہ راست اس جہاز سے ٹکرایا ہے یا پھر دھماکہ اس کے قریب ہوا ہے، تاہم ایمبری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ کسی بھی جانی نقصان کی تردید کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اعلان کردیا ہے کہ کسی بھی امریکی، برطانوی اور صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے جنگی یا تجارتی جہاز کو بحیرہ احمر یا باب المندب سے گزرنے دیا نہیں جائے گا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بھی ایکس پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں دشمن کو حیرت زدہ کرنے والے ہر آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .